Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی شاعرہ پروین شاکر کا آج 69 واں جنم دیا منایا جارہا ہے

لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی شاعرہ پروین شاکر کا آج 69 واں جنم دیا منایا جارہا ہے
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) محبت، خوشبو ، رنگوں اور لطیف جذبات کو لفظوں کا پیرہن دینے والی شاعرہ پروین شاکر کا آج 69 واں جنم دیا منایا جا رہا ہے۔

محبت کی خوشبو شعروں میں سمونے  والی شاعرہ پروین شاکر24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ کراچی یونیورسٹی سے  انگریزی ادب میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ منفرد لہجے کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے بہت ہی کم عرصے میں وہ شہرت حاصل ہوئی جو بہت کم لوگوں کو حاصل ہوتی ہے۔

پروین شاکر نے جذبات کو اپنی تصانیف میں نہایت دلفریب انداز میں پیش کیا۔ محبت، درد، تنہائی اور فراق و وصال سے لبریز پروین شاکر کی منفرد کتاب خوشبو منظر عام پر آئی تو شاعرہ کے الفاظ کی مہک چارسو پھیل گئی۔

پرائڈ آف پرفارمنس حاصل کرنے والی عظیم شاعرہ پروین شاکر 26 دسمبر 1994 کو اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثے میں انتقال کر گئیں۔