Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کے خلاف کارگل کے مسلمان بھی سڑکوں پر نکل آئے

لداخ کو کشمیر سے الگ کرنے کے خلاف کارگل کے مسلمان بھی سڑکوں پر نکل آئے
August 10, 2019
 سرینگر (92 نیوز) کارگل کو کشمیر سے الگ کرنے کے خلاف کارگل کے مسلمان بھی سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آرٹیکل 370 واپس کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ مظاہرین نے کشمیر کی تقسیم کاری کو بھی ماننے سے انکار کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا ہے کہ جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے! کارگل کے سابق ایم ایل اے اصغرعلی کربلائی کا کہنا ہے کہ جس ریاست یا علاقہ میں ترقی نہیں ہوتی تو اسے زیادہ اختیارات دیے جاتے ہیں اور یہاں آپ نے جو بھی اختیارات دیے ہوئے ہیں وہ بھی واپس لیے جا رہے ہیں۔ ظالم بھارتی سیکورٹی اہکاروں نے حسب معمول ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین پر چڑھائی کر دی اور ان پر وحشیانہ انداز پر تشدد کر کے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔