Friday, September 30, 2022

لبنان تب ہی ترقی کرے گا جب حزب اللہ غیر مسلح ہو گی، عادل الجبیر

لبنان تب ہی ترقی کرے گا جب حزب اللہ غیر مسلح ہو گی، عادل الجبیر

ریاض (92 نیوز) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ایران خطے میں عدم استحکام کا سبب ہے۔ لبنان کو حزب اللہ نے ہائی جیک کر لیا۔ لبنان تب ہی ترقی کرے گا جب حزب اللہ غیر مسلح ہو گی۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اٹلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران اور لبنان کی جماعت حزب اللہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ لبنان کے بہتر مستقبل کیلئے ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ کو روکنا ہو گا۔ جب تک لبنان میں مسلح حزب اللہ رہے گی وہاں امن نہیں ہو گا۔ ایران خطےمیں عدم استحکام کا باعث ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے ایران نے کہا کہ سعودی عرب نے شامی حکومت کے خاتمے کیلئے داعش کی حمایت کی۔ سعودی عرب نے شام میں قیام امن کی ہر کوشش کو مسترد کیا۔ خانہ جنگی کا ذمہ دار سعودی عرب ہے۔