Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لبنان ، وزیر کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، دو محافظ ہلاک

لبنان ، وزیر کے قافلے پر مسلح افراد کی فائرنگ ، دو محافظ ہلاک
July 2, 2019
بیروت ( نیٹ نیوز ) لبنان کے وزیر مملکت برائے مہاجرین صالح الغریب کے قافلے پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے قافلے میں شامل ان کے دو محا فظ مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قافلے پر جبلِ لبنان میں واقع علاقے عالیہ میں فائرنگ کی گئی ہے ،یہ علاقہ دمشق مخالف دروز لیڈر ولید جنبلاط کے حامیوں کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے ۔ان کی جماعت ترقی پسند سوشلسٹ پارٹی ( پی ایس پی) نے اس واقعے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے ۔ صالح الغریب نے نجی  ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ رو نما ہوا ہے یہ واضح طور پر ان پر قاتلانہ حملے کی ایک کوشش تھی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔