Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: 220بھارتی ماہی گیروں کو آج بھارت روانہ کیا جائے گا

لاہور: 220بھارتی ماہی گیروں کو آج بھارت روانہ کیا جائے گا
December 26, 2016

لاہور (92نیوز) پاکستان نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونےوالے دوسوبیس بھارتی قیدی رہا کر دیے۔ ٹرین کے ذریعے لاہور پہنچنے والے قیدیوں کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھجوانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق جذبہ خیرسگالی کے تحت رہائی پانے والے 220 بھارتی ماہی گیروں میں سے زیادہ تر کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے۔ قیدیوں کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی سے لاہور ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا جہاں رفاعی ادارے ایدھی کی طرف سے انہیں کھانا فراہم کیا گیا۔ رہائی پانے والے قیدی خوش تھے۔

بھارتی قیدیوں نے کہا کہ دوران قید ان کے ساتھ بہت اچھا سلوک کیا گیا اورانہیں جیل میں کسی قسم کی کوئی تکلیف نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھارتی حکومت بھی خیرسگالی کے طور پر پاکستانی قیدیوں کو رہا کرے۔ رہائی پانے والے تمام قیدیوں کو بسوں کے ذریعے واہگہ بارڈ پہنچایا گیا جہاں ان کی دستاویزات چیک کی گئیں۔