Thursday, December 1, 2022

لاہور: 2خواتین جیولر شاپ میں گاہک بن کر قیمتی سونےکا ہار لے اڑیں

لاہور: 2خواتین جیولر شاپ میں گاہک بن کر قیمتی سونےکا ہار لے اڑیں
لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے اچھرہ میں دو خواتین جیولر شاپ میں گاہک بن کر آئیں اور قیمتی سونے کا ہار لے اڑیں واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج نائنٹی ٹو نیوز کو موصول ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق عید قریب آتے ہی جہاں بازاروں میں شاپنگ کرنے والوں کا رش بڑھ گیا ہے وہیں چوریوں میں بھی اضافہ ہو گیاہے لاہور کے بارونق اچھرہ بازار میں وسیم نامی جیولر کی دکان پردو خواتین شاپنگ کے بہانے آئیں۔  دکان کے ملازمین سے سونے کے سیٹ دکھانے کا کہا  نائنٹی ٹو نیوز کو موصول فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی خواتین کو مختلف سونے کی چین دکھائی گئیں تو انہوں نے اس میں سے ڈیڑھ لاکھ مالیت کا ایک ہار اڑا لیا  اور اپنا راستہ ناپا فوٹیج میں چور خواتین کو پہچانا جا سکتا ہے ۔ پولیس نے خواتین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔