Wednesday, December 7, 2022

لاہور : 116یونین کونسلز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کا پلڑا بھاری

لاہور : 116یونین کونسلز کے نتائج کے مطابق ن لیگ کا پلڑا بھاری
لاہور(92نیوز)نائنٹی ٹو نیوز نے لاہور کی ایک سو سولہ یونین کونسلز کا غیر حتمی نتیجہ حاصل کر لیا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 116یونین کونسلز میں سے ایک سو دو نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب  پی ٹی آئی نے چھ نشستیں جیت لیں  جبکہ 8نشستیں آزاد امیدوار بھی لے اڑے۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف عمران خان کے آبائی علاقے زمان پارک سے بھی ہار گئی ہے۔