Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : یوٹیوب کے گلوبل ورژن کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائر

لاہور : یوٹیوب کے گلوبل ورژن کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں پٹیشن دائر
May 16, 2016
لاہور (92نیوز)یوٹیوب کے گلوبل ورژن کی بحالی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا گیا۔ سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ نے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر کی ہے جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں یوٹیوب کی بحالی کے بعد ابھی تک یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال نہیں کیا گیا۔ گلوبل ورژن بحال نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کاسامنا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال نہ کرنا حکومت کا بلا جواز اقدام ہے اور اس پر پابندی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ یوٹیوب کا گلوبل ورژن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔