Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز جاری ، مریض رل گئے

لاہور: ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز جاری ، مریض رل گئے
December 16, 2016

 لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور میں ینگ ڈاکٹروں نے  مریضوں کی مسیحائی سے منہ پھیرلیا،آج بھی  ینگ ڈاکٹر ڈیوٹیوں پر نہ پہنچے،سینئر ڈاکٹر بھی مریض چیک کرنے کی بجائے اپنے کمروں میں بیٹھے رہے،اسپتال میں علاج کےلئے آنےوالے مایوس افراد اپنے دکھ ساتھ لئےگھروں کوچلے گئے۔

تفصیلات کےمطابق مسیحائی کارتبہ پانےوالے ینگ ڈاکٹروں کی ہڑتال ساتویں روز میں داخل ہوگئی، آج بھی سرکاری  اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹراحتجاجاً ڈیوٹیوں پر نہ آئے، ینگ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں ڈیوٹیاں سنبھالنےوالے سینئر ڈاکٹربھی تھک گئے۔علاج کےلئے آنےوالوں کودیکھنے کےلئے کوئی  نہ پہنچا۔۔برآمدوں میں  موجود  مریض تکلیف سے نڈھال رہے۔

جناح اسپتال میں ایم ایس صاحب سینئر ڈاکٹروں کوڈیوٹی کےلئے مناتے رہے لیکن ان کی بھی کسی نے نہ سنی۔علاج کےلئے آئےمریض کئی گھنٹوں تک مسیحائوں کاانتظارکرتے رہےجب کچھ شنوائی نہ ہوئی تومایوس ہوکر گھروں کولوٹ گئے، عوامی حلقوں کاکہناہے حکومت صحت کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے کی دعویدار ہے توسرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی صورتحال کابھی خیال کرے۔ ینگ  ڈاکٹراگرضد نہیں چھوڑتے توانہیں ڈیوٹی پر لانے کےلئے قانون کااستعمال کرے ۔