Wednesday, October 5, 2022

لاہور : ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا سروس سٹرکچر کی بحالی کیلئے مال روڈ پر دھرنا

لاہور : ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا سروس سٹرکچر کی بحالی کیلئے مال روڈ پر دھرنا
لاہور (92نیوز) لاہور میں مال روڈ پر نرسز کے دھرنے کو کئی گھنٹے گزر گئے مگرکوئی نمایاں حکومتی شخصیت مذاکرات کےلئے نہ پہنچی۔ مظاہرے کے باعث ٹریفک کانظام بھی متاثر ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ینگ نرسز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چیئرنگ کراس مال روڈ پر پنجاب بھر سے آئی ہوئی نرسوں کا احتجاج جاری ہے۔ انہوں نے مظاہرے کے دوران وزیراعظم نوازشریف کے کامیاب آپریشن اور جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ نرسوں کا کہنا ہے کہ ڈھائی سال سے سروس سٹرکچر کامعاملہ التوا کا شکار ہے۔ حکومت کی طرف سے باربار یقین دہانیوں کے باوجود سروس سٹرکچر نہیں دیاجا رہا۔ ینگ نرسز کا کہنا تھا کہ چھتیس گھنٹوں کی ڈیوٹی کرنے کے باوجود انہیں ہیلتھ رسک الاﺅنس نہیں دیا جاتا۔ نرسنگ سٹاف نامساعد حالات میں کام کرنے پر مجبور ہے۔ نرسزکے احتجاج کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جس کے باعث ایمبولینسزبھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ مظاہرین اور راہگیروں کے درمیان تلخ کلامی کے واقعات بھی پیش آئے۔