Saturday, July 27, 2024

لاہور ، ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سپروائزرزکا مطالبات کے حق میں چیئرنگ کراس پر دھرنا

لاہور ، ہیلتھ اینڈنیوٹریشن سپروائزرزکا مطالبات کے حق میں چیئرنگ کراس پر دھرنا
February 8, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور کا مال روڈ ایک بار پھر سے دھرنوں اور مظاہروں کاپوائنٹ بن گیا ۔ ،دس سال سے مستقل کئے جانے سے محروم محکمہ صحت کے ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز نے چیئرنگ کراس پر دھرنا دے دیا۔

پنجاب کے تین ہزار سرکاری سکولوں میں بطور ہیلتھ اور نیوٹریشن سپروائرز کام کرنے والے مستقل نہ کئے جانے پر مال روڈ پرآگئے ۔  بینرز اور پلے کارڈز تھامے مظاہرین حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ عرصہ دراز سے عوامی صحت کے منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے مستقل کرنے کے وعدے وفا نہ ہونے پر وہ سڑکوں پر ہیں اور مطالبات کی عدم منظوری تک دھرنا جاری رہے گا ۔

چیئرنگ کراس پر احتجاج کے باعث مال روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔