Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ہوٹل کی دوسری منزل پر کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا

لاہور ہوٹل کی دوسری منزل پر کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا
March 27, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہوٹل کی دوسری منزل پر واقع کیمیکل کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ لاکھوں مالیت کا کیمیکل اور موٹرسائیکلوں کو پنکچر لگانے کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ میکلوڈ روڈ پر واقع لاہور ہوٹل کی دوسری منزل پر کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو کی جانب سے عمارت کے دونوں فلورز کو خالی کروا لیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جس نے گودام میں موجود کیمیکل سمیت دیگر سامان کو فوری اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھنے کے بعد کولنگ کا عمل جاری ہے۔ ضلعی حکومت کی جانب سے کلیئرنس ملنے پر ہی دونوں فلورز کو عوام کے لیے کھولا جائے گا۔