Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور : ہربنس پورہ سے پاکستان بنگلہ دیش میچ پر جوا کھیلنے والے چار بکیے گرفتار

لاہور : ہربنس پورہ سے پاکستان بنگلہ دیش میچ پر جوا کھیلنے والے چار بکیے گرفتار
March 16, 2016
لاہور (92نیوز) پولیس نے لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے بنگلہ دیش اور پاکستان کے میچ پر جوا کھیلنے والے چار بکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے یہ کارروائی نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”اندھیرنگری“ کی ٹیم کی نشاندہی پر کی۔ بکیوں نے ہربنس پورہ کے علاقے چمن پارک میں ایک مکان میں جوئے کا اڈاہ کھول رکھا تھا جہاں وہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے دوران جوا کھیلنے میں مصروف تھے کہ پولیس نے ”اندھیرنگری“ کی ٹیم کے ہمراہ بکیوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جبکہ بکیوں کے زیراستعمال موبائل فونز اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔