Thursday, October 6, 2022

لاہور ہائی کورٹ کا ناصر عباس کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی

لاہور ہائی کورٹ کا ناصر عباس کی عدم بازیابی پر اظہار برہمی

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائیکورٹ میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی ۔
ہائیکورٹ نے ناصر عباس کو بازیاب نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیسا وقت ہے عدلیہ کیخلاف حکومتی سطح پر تلخ باتیں کی جا رہی ہیں ۔
عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے کہا کہ اپنے وزیروں کو کہیں کہ عدلیہ کی عزت کرنا سیکھ لیں ۔ پاکستان آرمی بہترین کام کر رہی ہے ۔
عدالت نے ریمارکس میں مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ فوج نے ملک کو کتنی بڑی مصیبت سے نکالا ۔ فوج اپنا کردار ادا نہ کرتی تو نجانے کتنی لاشیں گر جاتیں ۔ میجر اسحاق کی ایک سالہ بیٹی کی والد کے تابوت کیساتھ تصویر فوج کی قربانیوں کا ثبوت ہے ۔
جسٹس قاضی محمد امین احمد نے کہا کہ میجر اسحاق شہید کی وہ تصویر دیکھ کر رات بھر سو نہیں سکا ۔