Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ہائی کورٹ نے انڈین ڈرامے دکھانے کی اجازت دے دی

لاہور ہائی کورٹ نے انڈین ڈرامے دکھانے کی اجازت دے دی
July 19, 2017

لاہور(92نیوز)پاکستانی ناظرین کے لیے خوشخبری ،سینما میں انڈین فلموں کے بعد اب چینلز پر بھارتی ڈرامے بھی دیکھ سکیں گے ،لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان میں بھارتی ڈرامے دکھانے کی اجازت دیدی۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ناظرین اور فن کے دلدادہ افراد کے لیے خوشخبری، لاہور ہائیکورٹ  کے چیف جسٹس  سید منصور علی شاہ نے فیصلہ سنادیا ۔ پیمرا کی جانب سے چینلز پر بھارتی ڈراموں پر عائد پابندی کو کلعدم قرار دے دیا۔

بھارتی ڈراموں پر پابندی کو درخواست گزار لیو کمیونیکیشن  نے چیلینج کر رکھا تھا درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پیمرا نے بغیر شوکاز نوٹس بھارتی ڈراموں پر پابندی لگا رکھی  ہے ۔  جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ  بھارتی فلموں پر پابندی نہیں تو پھر ڈراموں پر کیوں ہے؟  چیف جسٹس   نے کہا کہ پیمرا کو اپنی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ اور حکومت کو اداروں کے مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی ڈراموں پر پابندی کے خلاف درخواست منظور کرتے ہوئے باور  کروایا ،پیمرا کو پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی ۔