Wednesday, December 7, 2022

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار ججز نے حلف اٹھا لیا

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار ججز نے حلف اٹھا لیا
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں مستقل ہونے کے بعد حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس صداقت علی خان‘ جسٹس طارق عباسی ،جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس ارشد محمود تبسم شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے چار ججز نے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے چار مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیا۔ مستقل ہونے کے بعد حلف اٹھانے والے ججز میں جسٹس صداقت علی خان‘ جسٹس طارق عباسی‘ جسٹس مسعود جہانگیر اور جسٹس ارشد محمود تبسم شامل ہیں۔ حلف برداری کی تقریب میں ججز کے علاوہ بار کے عہدیدار اور سینئر وکلاءنے بھی شرکت کی۔