Saturday, July 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ کی فلم ‘‘مالک’’ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ کی فلم ‘‘مالک’’ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر سماعت
May 11, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستانی فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید اور مقامی شہری منیراحمد کی ایک ہی نوعیت کی الگ الگ درخواستوں پر سماعت کی۔ کارروائی کے دوران درخواست گزار کے وکلاء نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت کو فلموں کی نمائش پر پابندی لگانے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے۔ وکلاء نے بتایا کہ فلم میں کوئی ایسی چیز نہیں دکھائی گئی جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہو۔ وکلاء نے استدعا کی کہ فلم پر عائد پابندی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سرکاری وکلا ء نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا جس پر ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 19 مئی تک جواب داخل کرانے کی مہلت دیدی۔