Saturday, July 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ : کرپشن‘ ناقص کارکردگی پر ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 10اہلکار معطل

لاہور ہائیکورٹ : کرپشن‘ ناقص کارکردگی پر ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 10اہلکار معطل
August 3, 2016
لاہور (92نیوز) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کرپشن اور ناقص کارکردگی دکھانے والے ہائیکورٹ کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ کرپشن او دیگر الزامات پر ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 10اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار سید خورشید انور رضوی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ نے کرپشن او ردیگر الزامات پر ایڈیشنل رجسٹرار سمیت 10اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ چیف جسٹس نے ایک ڈپٹی رجسٹرار اور تین اسسٹنٹ رجسٹرار سمیت 85 اہلکاروں کے خلاف کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اہلکاروں کو چھ ماہ نگرانی میں رکھنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ناقص کارگردگی دکھانے والوں کی ہائی کورٹ میں کو ئی جگہ نہیں ہے۔