Saturday, March 2, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا رانا ثناء اللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
December 24, 2019
لاہور ( 92 نیوز) منشیات برآمدگی کیس میں  لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت منظور  کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے دس دس لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے  جسٹس چودھری مشتاق احمد نے  کیس کا محفوظ کیا گیا ، فیصلہ سنایا، وکلا  کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔ ملزم کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ رانا ثنااللہ کوحکومت پر تنقید پرانتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثنااللہ کو خاموش کروانے کے لیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا۔ رانا ثناء اللہ کی اہلیہ   نے ضمانت کے بعد کہا کہ  پہلے دن سے کہہ رہی تھی رانا ثناء اللہ بے گناہ ہیں، عدالتی فیصلہ ہمارے مؤقف کی تائید ہے۔