Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کے گھر کے باہر سے رکاوٹیں  ہٹانے کا حکم
September 25, 2018
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے گھر کے باہر کھڑی رکاوٹوں کو فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ حمزہ شہباز کے گھر کے باہر رکاوٹوں کے اقدام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔  عدالت نے استفسار کیا کہ کیا تمام تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ اس پر درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے بتایا مکمل خاتمہ نہیں کیا گیا ، پرائیویٹ سیکیورٹی اہلکاروں کی چوکیاں ابھی بھی موجود ہیں۔ وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم ہیں۔  ڈپٹی کمشنر لاہور نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پچیس سے تیس ہزار کنال پر قبضے کے خلاف پیر سے آپریشن شروع کر رہے ہیں۔ عدالت نے اے سی ماڈل ٹاؤن اور ایل ڈی اے کو تمام تجاوزات کا خاتمہ کرنے کا حکم دے دیا۔