Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو رہا کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کو رہا کرنے کا حکم
September 18, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما سبطین خان کی ضمانت منظور کر لی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کرپشن کیس میں گرفتار رکن پنجاب اسمبلی سبطین خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئےانہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔ عدالت نے سبطین خان کو پچاس، پچاس لاکھ کے دو مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن میں کرپشن کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ لاہور پارکنگ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ  نے حافظ نعمان، تاثیر احمد اور مدثر قیوم کی رہائی کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے حافظ نعمان کو پانچ پانچ ملین کے دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔