Monday, September 26, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے یوسف کھوکھر قتل کیس میں ماڈل عظمیٰ رائو عرف طوبیٰ کی ضمانت منظور کر لی

لاہور ہائیکورٹ نے یوسف کھوکھر قتل کیس میں ماڈل عظمیٰ رائو عرف طوبیٰ کی ضمانت منظور کر لی
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے قتل کی ملزمہ ماڈل عظمیٰ رائو عرف طوبیٰ کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عبدالسیمع خان نے طوبیٰ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ کارروائی کے دوران طوبیٰ کے وکیل نے بتایا کہ طوبی ٰکے خلاف کیمرہ مین یوسف کھوکھر کے قتل کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا اور مقدمہ قتل کے دو ماہ بعد درج ہوا ہے۔ وکیل صفائی کے مطابق مقدمہ میں الزام لگایا گیا کہ طوبی ٰنے یوسف کھوکھر کو زہر دے کر ہلاک کیا ہے حالانکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات ثابت نہیں ہوئی۔ اس قتل کا کوئی چشم دید گواہ نہیں ہے جس نے طوبیٰ کے خلاف بیان دیا ہو۔ وکیل نے یہ بھی بتایا کہ طوبیٰ کا ایک کمسن بچہ بھی ہے، اس کی ضمانت منظور کی جائے۔ ع دالت نے ماڈل طوبیٰ کی ضمانت منظور کرلی۔