Thursday, September 19, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے حکومت کو مزید مہلت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے حکومت کو مزید مہلت دیدی
April 8, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب کی تقرری کیلئے وفاقی حکومت کو مزید مہلت دیدی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے گورنر کی تقرری کے حوالے سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر کا عہدہ آئینی منصب ہے، اسے خالی نہیں رکھا جا سکتا۔  وفاقی حکومت نے جسٹس منصور علی شاہ سے گورنر کی تقرری کیلئے مزید وقت مانگا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ کارروائی تک اگر گورنر کی تقرری کے بارے میں پیشرفت کا تفصیلی جواب نہ دیا گیا تو سیکرٹری کابینہ ڈویژن پیش ہوں۔