Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی

لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر پر پابندی لگانے کی درخواست خارج کر دی
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے کرکٹر محمد عامر کی قومی کرکٹ ٹیم میں شمولیت سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے درخواست پر سماعت کی تو پی سی بی کے قانونی مشیر تفصل رضوی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ محمد عامر کی سزا پوری ہونے کے بعد ان کی ٹیم میں شمولیت کے راستے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں جس کے بعد ایسی کوئی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ اس سے پہلے درخواست گزار منصف اعوان ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ محمد عامر سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ ہیں اور ان کی وجہ سے قومی وقار مجروح ہوا تاہم عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔