Monday, November 28, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں سعد رفیق کی ضمانت میں توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ نے  پیراگون سوسائٹی اسکینڈل میں سعد رفیق کی ضمانت میں توسیع کردی
لاہور( 92 نیوز)لاہورہائیکورٹ نے پیراگون سٹی کیس میں خواجہ برادران کی عبوری ضمانت میں 5 دسمبرتک توسیع کردی  ۔ سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق عدالت پیش ہوئے ، خواجہ برادران نے مؤقف اختیارکیا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کی تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں ۔ عدالت نے استفسارکیا کہ بتایا جائے کس بنیاد پرخواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے، نیب پراسکیوٹرنے بتایا کہ ثبوت موجود ہیں کہ نیب کے بلاوے کے باوجودخواجہ برادران پیش نہیں ہوئے ، جس پرعدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا مگرتفتیشی افسرنے بتایا کہ ریکارڈ دفترمیں رہ گیا ۔ خواجہ سعدرفیق نے میڈیا سے بات چیت میں کہا ڈیڑھ ماہ ہوگیا لاہور ہائیکورٹ میں  ہمارے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیاگیا ۔ خواجہ برادران کی پیشی کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا،سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئےتھے۔