Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی، عدالت سے باہر نکلتے ہی رشتہ داروں نے ہلہ بول دیا

لاہور ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی، عدالت سے باہر نکلتے ہی رشتہ داروں نے ہلہ بول دیا
May 27, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کے رشتہ د ا ر اس وقت اس پر ٹوٹ پڑے جب ہائیکورٹ نے اسے شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دی۔ لڑکی نے شوہر کے ساتھ عدالت میں چھپ کر پناہ لی۔ تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کا اسد اپنی بیوی رفعت کے ساتھ اپنے کیخلاف درج اغوا کے مقدمہ کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے روبرو پیش ہوا۔ لڑکی نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے اسد کے ساتھ پسند کی شادی کی ہے اور اسے اغوا نہیں کیا گیا جس کے بعد عدالت نے مقدمہ خارج کرتے ہوئے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیدی۔ عدالتی حکم کے بعد پسند کی شادی کرنیوالا جوڑا جونہی عدالت سے باہر نکلا تو لڑکی کے رشتہ داروں نے ہلہ بول دیا اور رفعت کو زبردستی اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔ اس دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ صورتحال کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے جوڑے نے دوڑ لگادی اور عدالت میں جاکر پناہ لے لی جہاں لڑکے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جوڑے کی جان کو خطرہ ہے انہیں سکیورٹی فراہم کی جائے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔