Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس وصولی سے روک دیا
May 16, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی سے روک دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ایک ہی نوعیت کی مختلف درخواستوں پر سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار زمینداروں کے وکیل منصور الرحمان نے موقف اختیار کیاکہ زمینداروں پر ایک آرڈیننس کے ذریعے زرعی آمدن ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

آئین میں زرعی آمدن ٹیکس کا کوئی ذکر نہیں۔ زمیندار پہلے ہی ٹیکسوں میں پسے ہوئے ہیں ان پر مزید کی وصولی غیرقانونی ہے۔

درخواست گزار زمین داروں نے استدعا کی کہ زمیندار پہلے سے ٹیکس ادا کرر ہے ہیں۔ زرعی زمین پر ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔ ہائیکورٹ نے محکمہ مال کو زرعی آمدن ٹیکس کی وصولی سے روکتے ہوئے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔ درخواستوں پر مزید سماعت بیس جولائی کو ہو گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔