لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس سید شہباز علی رضوی نے 18 صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ خواجہ آصف کے خلاف تاحال ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ۔ نیب کے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ تحقیقات جاری ہیں ۔ خواجہ آصف کے وکیل کے مطابق پوچھ گچھ مکمل ہو چکی، کوئی ریکوری نہیں ہونی۔ عدالت خواجہ آصف کی ضمانت منظور کرتی ہے ، رہائی کا حکم دیتی ہے ۔