Saturday, December 3, 2022

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اشتہارات کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور ہائیکورٹ نے حکومتی اشتہارات کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لیں
لاہور (92نیوز) پاناما لیکس پر وزیراعظم کے وضاحتی اشتہارات کی قومی خزانے سے ادائیگی کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم ذاتی وضاحت کیلئے قومی خزانے کا استعمال نہیں کرسکتے۔ اشتہارات پر خرچ کی گئی رقم وزیراعظم سے وصول کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق درخواست میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست کا موقف ہے کہ قومی اخبارات میں وزیراعظم کا نام پانامہ لیکس میں غلطی سے شامل ہونے سے متعلق اشتہارات شائع کیے جارہے ہیں۔ وزیراعظم ذاتی وضاحت کیلئے قومی خزانے کا استعمال نہیں کرسکتے لہٰذا اشتہارات کیلئے خرچ کی گئی رقم وزیراعظم سے وصول کرنے کا حکم دیا جائے۔ جسٹس شاہد وحید نے وفاقی حکومت کے وکیل کو قانونی معاونت کیلئے طلب کرلیا جبکہ اشتہارات پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں۔