Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن پیکیج ٹو کا ٹھیکہ دینے کی اجازت دیدی

لاہور ہائیکورٹ نے اورنج لائن پیکیج ٹو کا ٹھیکہ دینے کی اجازت دیدی
December 15, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے اورنج لائن پیکج ٹو کا ٹھیکہ دینے کی اجازت دے دی اور ٹھیکہ نہ دینے کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے مقبول کالسن کی ٹھیکہ نہ دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔

درخواست میں کہا گیا کہ  ڈیزائن میں تبدیلی کی وجہ سے کام لیٹ ہونے سے حکومت نے معاہدہ منسوخ کر دیا تھا اور معاہدہ منسوخ کرنے کے بعد ادائیگیاں بھی روک لی گئیں۔ درخواست گزار کمپنی نے استدعا کی حکومت کو نیا ٹھیکہ دینے سے روکا جائے۔

سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ خلاف ورزی پر مشینری قبضہ میں لی اور معاہدہ منسوخ کیا گیا۔ سرکاری وکیل نے استدعا کی کہ کمپنی کی درخواست کو مسترد کیا جائے۔ عدالت نے اورنج لائن پیکج ٹو کا ٹھیکہ دینے کی اجازت دے دی اور درخواست گزار کو سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔