لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے درخواست دائر
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف منی لانڈرنگ میں ملوث رہے ہیں ، ان کے خلاف متعدد مقدمات زیر التواء ہیں ، انہیں باہر کے ملک جانے سے روکا جائے ۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ نواز شریف کو بیمار قیدیوں کے بر عکس علاج کے لئے باہر بھجوانا بھی امتیازی سلوک ہے ۔