Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور ہائیکورٹ میں خالی اسامیوں پر 10 نئے ججز بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائیکورٹ میں خالی اسامیوں پر 10 نئے ججز بھرتی کرنے کا فیصلہ
May 2, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں خالی اسامیوں کو پر کرنے کاحتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں ججوں کی کل اسامیوں کی تعداد 60ہے جبکہ اس وقت لاہورہائیکور ٹ میں کل49ججز فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں 10نئے ججز کی تعیناتی کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دئیے گئے ہیں۔ ان میں سے دوسیشن جج، ایک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور 7وکلا کے نام ہائیکورٹ کے جج کے لیے فائنل کر لئے گئے ہیں۔ سیشن ججز میں سرداراحمد نعیم اور مشتاق احمد تارڑ جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میں شاہد مبین کانام بھی شامل ہے جبکہ وکلاءمیں شہرام سرور چوہدری، ارم سجاد گل، شاہد محمود شیخ، فرخ گلزار، سرفراز ڈوگر، اسلم جاوید، شاہد محمود عباسی کے نام شامل ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔