Saturday, July 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی جلد تشکیل کیلئے درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ ،سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی جلد تشکیل کیلئے درخواست پر سماعت
December 10, 2018
لاہور ( 92 نیوز) لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی جلدتشکیل کے لئے دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو17 دسمبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔ لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کی جلدتشکیل کے لئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو17 دسمبرکےلئےنوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست ادارہ منہاج القرآن کے ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست گزارنے مؤقف اختیارکیا کہ پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے پر رضامندی ظاہر کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے اصل ذمہ داران کے تعین کیلئے جے  آئی ٹی کی تشکیل بہت ضروری ہے ، پنجاب حکومت کو نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا جائے۔ درخواست گزارنے استدعاکی کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق تمام ریکارڈ منظر عام پر لانے کا حکم دیا جائے۔