Sunday, September 25, 2022

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21جولائی تک کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ 21جولائی تک کرنے کا حکم
راولپنڈی ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے  ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ21جولائی تک کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس عباد الرحمن لودھی نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ کیس16جولائی سےروزانہ کی بنیادپرشروع کرکے21جولائی تک فیصلہ کرے۔عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی جی اےاین ایف کیوں پیش نہیں ہوئے؟، کس وجہ سے20اگست تک سماعت ملتوی کی گئی؟۔ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں لیگی رہنما حنیف عباسی کیخلاف کیس زیر سماعت ہے۔