Friday, September 30, 2022

لاہور ہائیکورٹ بار کا شہبازشریف، رانا ثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ

لاہور ہائیکورٹ بار کا شہبازشریف، رانا ثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ

لاہور ( 92 نیوز ) لاہور ہائی کورٹ بار نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیر قانون سے استعفوں کا مطالبہ کر دیا ۔ سیکرٹری بار عامر سعید کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن انکوائری میں شہباز شریف اور رانا ثنا پر ذمہ داری ڈالی گئی ہے ۔ انہوں نے عہدے نہ چھوڑے تو تحریک چلائیں گے۔ صدر بار چودھری ذوالفقار نے کہا نواز شریف نے عدلیہ مخالف مہم شروع کر رکھی ہے ۔


لاہورہائیکورٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے شہبازشریف اور راناثنااللہ سے فوری استعفے کامطالبہ کیا ۔ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار عامر سعید راں نے کہا کہ انکوائری میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب ہیں ۔ دونوں مستعفی نہ ہوئے تو تحریک چلائیں گے ۔


صدر ہائیکورٹ بار ذوالفقارچودھری نے کہا نواز شریف اور مریم نواز نے عدلیہ مخالف مہم شروع کر رکھی ہے ۔ نوازشریف کو لیگل نوٹس بھجوایاجارہاہے ۔
لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے کہا  کہ عدلیہ پر حملہ پوری قوم پر حملہ تصورکیا جائے گا ۔ ایسی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔