Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور ہائیکورٹ، پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خاندان کو نوٹس

لاہور ہائیکورٹ، پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خاندان کو نوٹس
April 7, 2016
غیرقانونی اثاثے بنانے کا الزام، وزیراعظم اور ان کے خاندان کیخلاف نیب میں کارروائی کی درخواست، فریقین کو نوٹسز جاری لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف نیب میں کارروائی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاناما لیکس کی رپورٹ سے ثابت ہو گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف، ان کی اہلیہ کلثوم نواز، بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ ان کی بیٹی مریم نواز نے بھی اپنے اثاثے چھپائے۔ درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ نیب کو پانامہ لیکس کے معاملے کی شفاف تحقیقات کرنے کا پابند بنایا جائے جبکہ نوازشریف کے علاوہ بیگم کلثوم نواز، حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز کو انتخابات کے لیے نااہل قرار دیا جائے۔ ہائیکورٹ نے درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹھارہ اپریل کو جواب طلب کر لیا ہے۔