Tuesday, November 29, 2022

لاہور: گھریلو جھگڑے پر ماں اور پانچ بیٹیوں کی سپرٹ پی کر خودکشی کی کوشش

لاہور: گھریلو جھگڑے پر ماں اور پانچ بیٹیوں کی سپرٹ پی کر خودکشی کی کوشش

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے سندر میں گھریلو جھگڑے پر ماں نے پانچ بیٹیوں سمیت سپرٹ پی لی، حالت خراب ہونے پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں تسلیم بی بی نے خاوند سے جھگڑے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر سپرٹ پی لی اور اپنی پانچ بیٹیوں کو بھی پلا دی جس سے ان کی حالت خراب ہو گئی۔

انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ طبی امداد کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ سپرٹ پینے والوں میں تسلیم بی بی کے علاوہ اس کی بیٹیاں شاہدہ، انسہ، ایمان، تسنیم فاطمہ اور بشریٰ شامل ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد ہی ان کی حالت سنبھل گئی تھی۔