Sunday, December 4, 2022

لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد

لاہور : گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کا انعقاد
لاہور(92نیوز)لاہور کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سپورٹس گالا میں طلباء و طالبات کی کثیرنے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔ کالج گراﺅنڈ میں ہونے والے سپورٹس گالا کا افتتاح وائس چانسلر خلیق الرحمان نے کیا۔ طالبات نے سپورٹس گالا کے انعقاد کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ نصابی کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں دماغ کو تروتازہ رکھتی ہیں۔ ائنٹی ٹونیوز سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر خلیق الرحمان نے کہا کہ گورنمنٹ کالج کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ملک کو بڑے بڑے سپورٹس مین دئیےجنہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ کھیلوں کے ابتدائی راﺅنڈ میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئےجبکہ سپورٹس گالا اتوار تک جاری رہے گا۔