لاہور: گودام کی چھت گرگئی، چار مزدور ملبے تلے دب کر زخمی
لاہور(92نیوز)لاہور کے علاقے بادامی باغ میں گودام کی چھت گرنے سے چار مزدور ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لوہے والی پلی کے قریب تاجر مبشر کے گودام کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے چار مزدور دب گئے۔
اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا،جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے گودام کی عمارت کو سیل کر دیاہے۔