Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور: گلشن کالونی میں جعلی سول جج گرفتار، پولیس نے گاڑی اور پیڈ قبضہ میں لے لیا، گرفتار شخص کا نام یونس اور پتوکی کا رہائشی

لاہور: گلشن کالونی میں جعلی سول جج گرفتار، پولیس نے گاڑی اور پیڈ قبضہ میں لے لیا، گرفتار شخص کا نام یونس اور پتوکی کا رہائشی
July 27, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں پولیس نے جعلی سول جج کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور نیلی بتی والی گاڑی اور پیڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم محمد یونس پتوکی کا رہائشی ہے، اس نے گلشن کالونی میں ایک خاتون کے گھر میں گھسنے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہو گیا۔ ملزم نے ون فائیو پر کال کی اور خود کو راجن پور کا سول جج ظاہر کیا۔ پولیس تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ یونس نامی شخص مجسٹریٹ نہیں بلکہ جعلساز ہے۔ پولیس نےملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور نیلی بتی والی کالی گاڑی اور پیڈ بھی قبضہ میں لے لیا۔