Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: گلبرگ میں کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرینیڈ برآمد، علاقے میں خوف و ہراس

لاہور: گلبرگ میں کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرینیڈ برآمد، علاقے میں خوف و ہراس
December 7, 2016

لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے گلبرگ میں کوڑے کے ڈھیر سے ہینڈ گرینڈ برآمد ہونے پر خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق گلبرگ کے علاقے گورمانگٹ روڈ پر کوڑے دان سے ہینڈ گرینڈ برآمد ہوا جس سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صفائی کرنے والے سینٹری ورکرز کا کہنا ہے کہ اُسے دوران صفائی ہینڈ گرینڈ نظر آیا جس پر اس نے پولیس کو اطلاع کر دی۔ اے ایس پی گلبرگ اسماعیل کھاڑک کے مطابق دستی بم ناکارہ تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہاں کیسے پہنچا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے ہینڈ گرنیڈ قبضے میں لے لیا جس جگہ سے دستی بم برآمد ہوا وہاں متعدد میڈیا ہاوسز کے دفاتر بھی موجود ہیں۔