Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور : گلبرگ میں جنرل سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

لاہور : گلبرگ میں جنرل سٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
April 12, 2016
  لاہور(92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہورکے علاقہ گلبرگ کے جنرل اسٹور میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ  ہو گیا۔ ریسکیو کے مطابق  مین مارکیٹ کے جنرل اسٹور میں آگ کی اطلاع موصول ہوئی تو امدادی ٹیمیں آگ  بجھانے کے لیے روانہ ہو گئیں ایک گھنٹہ کی مسلسل کوشش سے فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیوں نے آگ پر قابو پا لیا ابتدائی رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے جنرل اسٹور بند ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں کا سامان جل  گیا۔