لاہور گلبرگ مین مارکیٹ میں 21 سال کی لڑکی کا قاتل نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ نکلا
لاہور (92 نیوز) لاہور گلبرگ مین مارکیٹ میں 21 سال کی لڑکی کے قتل کا معمہ حل ہو گیا۔ قاتل نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈ نکلا۔
صوبائی دارلحکومت لاہور میں قتل وغارت کے واقعات کم نہ ہو سکے۔ گلبرگ کے علاقے میں سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے 21 سالہ نیہا کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نیہا نجی ہوٹل میں ملازمت کرتی تھی اور والدہ کے ہمراہ سرونٹ کوارٹر میں رہتی تھی۔
پولیس نے مقتولہ کے بہنوئی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم متقول کو پسند کرتا تھا اور ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو کہتے ہیں ملزم کو انتہائی مختصر میں ٹریس کیا ہے۔
ادھر ملت پارک کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل ہونیوالی خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ مقتولہ مصباح کے بیٹے وقاص کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کر دیا تھا۔