لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں بھی کورونا وائرس کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے ، لاہور ، گجرات ، راولپنڈی کورونا وائرس کے گڑھ بن گئے ہیں ۔
وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے عوام کو خبردار کر دیا ، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں 698،راولپنڈی میں 190،گجرات میں کورونا کے کیسز کی تعداد 165ہوگئی ہے ، گوجرانوالہ،جہلم،وزیرآباد اور گوجر خان بھی فلیش پوائنٹ بننے لگے ہیں۔
صوبہ بھر میں قرنطینہ سنٹرز میں 1883 کورونا کے مریض مقیم ہیں ۔