Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

لاہور: گاڑی نہ روکنے پر ٹریفک وارڈن نے نیا طریقہ متعارف کروادیا، گاڑی پر لاتیں برسادیں

لاہور: گاڑی نہ روکنے پر ٹریفک وارڈن نے نیا طریقہ متعارف کروادیا، گاڑی پر لاتیں برسادیں
July 1, 2017

لاہور(92نیوز)لاہور میں گاڑی نہ روکنے پر ٹریفک وارڈن نے نیا طریقہ متعارف کروادیا ۔  گاڑی سے  نہ نکلنے پر اہلکارنے گاڑی پر لاتیں برسا دیں ۔۔  92 پر خبر نشر ہونے پر سی ٹی او نے ٹریفک وارڈن کو معطل کردیا ۔ 

تفصیلات کےمطابق یتیم خانہ چوک پرٹریفک وارڈن کی نان کسٹم پیڈ گاڑی کے سوار کو  باہر نکالنے کی انوکھی کوشش ۔

ایس پی اقبال ٹاون رانا عمر فاروق کے مطابق واقعہ 21 جون کو چوک یتیم خانہ میں پیش آیا ،کسٹم کے ناکے پر مظہر نامی شخص کی اہلکاروں سے تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوئی ۔ مظہر کے فرار ہونے پر کسٹم  اہلکاروں نے 15 پر کال کی جس پر ڈولفن فورس اور ٹریفک وارڈن نے پیچھا کر کے گاڑی کو روکا ۔ گاڑی سوار مظہر نامی شخص پیشے کے اعتبار سے وکیل اور نان کسٹم پیڈ گاڑی پر سوار مظہر نے گاڑی سے نکلنے سے انکار کردیا۔ جس پر ٹریفک وارڈن نے جھنجھلا کر گاڑی پر ٹانگیں برسا دیں،  92 نیوزپر خبر نشر ہوتے ہی سی ٹی او نے لیا فوری ایکشن اور ٹریفک وارڈن حیدر کو معطل کرکے ایس پی صدر سردار آصف کو انکوائری کا حکم دے دیا۔