Thursday, September 19, 2024

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں سلنڈر کی دکان میں دھماکا

لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں سلنڈر کی دکان میں دھماکا
June 29, 2021

لاہور (92 نیوز) لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا۔ آگ نے قریبی 4 دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔

سلنڈر شاپ پر آگ بھی لگ گئی جس سے مزید تین بار دھماکے ہوئے۔ آگ نے پاس ہی واقع پارکنگ کو بھی لپیٹ میں لے لیا جس سے گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر اور سی سی پی او سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی اور تحقیقات کا حکم دے دیا۔