Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے چٹخارے دار کھانے ذائقے میں اپنی مثال آپ

لاہور کے چٹخارے دار کھانے ذائقے میں اپنی مثال آپ
August 30, 2015
لاہور (92نیوز) زندہ دلوں کا شہر لاہور روایتی، لذیذ اور چٹ پٹے کھانوں کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنی الگ ہی پہچان رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون شہر جہاں بہت سی ثقافتی روایات ملتی ہیں وہیں بہت سارے چٹخارے دار کھانے بھی ہر کسی کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ لاہور آئیں اور قسم قسم کے کھانے نہ کھائیں تو بات نہیں بنتی۔ خاص مصالحوں سے تیار کردہ یہاں کے ذائقے دار کھانوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ جس نے ایک بار کھایا وہ بار بار کھانے کی تمنا کرتا ہے۔ مختلف شہروں سے لوگ ویک اینڈ پر صرف کھانا کھانے کے لیے لاہور میں آتے ہیں۔ چکن تواپیس، کڑاہی، بکرے کے مغز، سری پائے، نہاری اور ٹکیاں کھانے کے بعد ہر کوئی انگلیاں چاٹتا ہی رہ جاتا ہے۔ لاہور کے کھانے دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہیں۔ اندرون و بیرون ملک سے لاہور کی سیر کے لیے آنے والے سیاح یہاں کے روایتی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے اور تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتے۔