Monday, October 3, 2022

لاہور کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں امیدوار کے انتقال پر پولنگ ملتوی

لاہور کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں امیدوار کے انتقال پر پولنگ ملتوی
September 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور کے والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 7 میں امیدوار کے انتقال پر پولنگ ملتوی ہو گئی۔

 الیکشن کمیشن نے وفات پانے والے امیدوار صداقت محمود کی بجائے اسکے والد شوکت محمود کے نام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایبٹ آباد کینٹ وارڈ نمبر ایک میں آزاد امیدوار کو انتخابی نشان گول میز کی جگہ سیب الاٹ کر دیا گیا۔ امیدوار کے احتجاج پر ووٹنگ تاخیر کا شکار رہی۔ ملتان  کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ نمبر 4 میں جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ وارڈ میں پولنگ اسٹیشن نمبر چھ پر کارکنوں  میں تصادم دیکھنے میں آیا۔