Thursday, October 6, 2022

لاہور کے مقامی سکول میں سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد

لاہور کے مقامی سکول میں سپرنگ فیسٹیول کا انعقاد
لاہور(92نیوز)لاہور کے ایک مقامی سکول میں سپرنگ فیسٹیول ہوا۔ جس میں بچوں نے عمدہ پرفارمنس سے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ مقامی سکول میں تئیس مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے سپرنگ گالا میں بچوں نے چاروں صوبوں کی ثقافت کو پیش کیا۔ تقریب میں شریک سکول کے بچوں نے مختلف اقسام کے لبا س زیب تن کیے ہوئے تھے۔ ٹیبلو بھی پیش کیے، تقریب میں سکول کے اساتذہ اور طلبا کے والدین کی کثیر تعداد بھی شریک ہوئی۔