Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

لاہور کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر ، تعفن اٹھنے لگا

لاہور کے مختلف علاقوں میں کچرے کے ڈھیر ، تعفن اٹھنے لگا
February 4, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پرکچرااٹھائے جانے کے باوجود بیک لاگ میں پھرسے ڈھیرلگنے لگے ہیں اور تعفن اُٹھنے لگاہے۔

صوبائی دارالحکومت سے کوڑااٹھائے جانے کے باجودبیک لاگ میں پھرسے ڈھیرلگنے لگے، شہرکے مختلف علاقے میں سڑکوں کے کنارے پھرکوڑاجمع ہونے لگا ، چائنہ اسکیم کے مختلف بلاکس میں کوڑاسڑکوں پربھی پھیلنے لگا۔

ڈگری کالج چائنہ اسکیم کے پاس سڑک کنارے ڈھیرلگنے سے تعفن اُٹھ رہاہے، اردگردکے علاقوں میں بھی ایک بارپھرکوڑے کے ڈھیرنظرآرہے ہیں۔

ایل ڈبلیوایم کے مطابق شہرمیں روزانہ چھ ہزارٹن کوڑاپیداہوتاہے مگرچارسے ساڑھے چارہزارٹن ہی اٹھانے کی گنجائش ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔